بانی پی ٹی آئی ہمارے لیے مقابلہ کر رہے ہیں: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ہمارے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نے اسپورٹس کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے، نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں خود اسپورٹس مین رہا ہوں، اسپورٹس سے نام تو بنتا ہے لیکن ایک دوسرے سے مقابلہ بھی کرنا پڑتا ہے، مقابلہ کرنا سیکھیں گے تو آپ ترقی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جان شیر خان نے اسپورٹس میں اپنا نام بنایا ہے، جب جان شیر کھیلتے تھے تو ان کے جوتوں میں سوراخ ہو جاتے تھے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ مجھے فخر ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نےجو خواب دیکھا ہے وہ پورا ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔