’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل مروت پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں، ایسے لوگوں نے ہی بانی پی ٹی آئی کے گرد گھیرا ڈالا ہوا ہے، یہ لوگ کسی کے کان میں بات ڈال دیتے ہیں اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، میں نے موروثی سیاست کے خلاف بیان دیا جو شاید کچھ لوگوں کو ناگوار گزرا ہو۔
وہ واحد ایم این اے جو اپنی ماہانہ تنخواہ بھی نہیں لیتی
انہوں نےکہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میں بہت جلد پارٹی میں واپس آؤں گا، سلمان اکرم راجہ خود کو ڈی فیکٹو سیکرٹری جنرل کہتے ہیں جسے عام زبان میں غاصب کہتے ہیں، سلمان اکرم بااثر لوگوں کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے ہیں، جنہوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا انہیں اب جواب دوں گا۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مجھے کیوں نکالا،اس کا جواب میری پارٹی کے پاس نہیں ہے، یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا۔
3 ناکام شادیوں کے بعد بالی ووڈ گلوکار لکی علی چوتھی شادی کے خواہشمند نکلے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت
پڑھیں:
لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (آن لائن ) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختوانخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ31 خارجی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے فتنہ
الخوارج کے خلاف دو مختلف کاروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 14 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں میں کیے گئے دوسرے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 17 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں اور لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، سیکورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا۔