مٹیاری،نادرا دفترعوام کیلیے مسائل کاگڑھ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری نادرا دفتر عوام کے لیے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ دفتر میں موجود عملہ اور افسران سائلین کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنے لگے۔ سول سوسائٹی کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری میں نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ متاثرین علی محمد، خیر محمد، حسین علی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر کا عملہ اکثر بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث ان کے ضروری کام کئی کئی ماہ تک رکے ہوئے ہیں۔ متاثرین اور سول سوسائٹی نے وزیر داخلہ پاکستان اور نادرا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے بہادرآباد ، شاہ لطیف اور لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بہادرآباد کے علاقے شرف آباد زبیدہ میڈیکل سینٹر کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ بلال ولد رئیس اختر کے نام سے کی گئی ، بہادرآباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
شاہ لطیف کے علاقے خلدآباد میں اپنے ہی پستول سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حسان خان کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ ماہیر خان ولد عفیل خان کے نام سے کی گئی ۔