عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت اچانک 50 ڈالر کم ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2883 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی سطح پر آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹی فکیشن جاری
کمشنر کراچی نے کمشنر کراچی نے چینی قیمت مقرر کر کے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت مقرر کر کے نئی سرکاری قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ہول سیلرز ریٹیلر ڈپارٹمینٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں، خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 15 اپریل کے نوٹی فیکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 160 روپے اورریٹیل قیمت 163 روپے مقرر کی گئی تھی۔
تین ماہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 ماہ میں چینی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔