City 42:
2025-07-26@15:00:59 GMT

بانی کی خطوط بازی؛ خط لکھنے کی نئی فرمائش آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے جہاں خط بازی کرنے کے دعوے نشر کروائے وہاں سے تو کسی خط کی رسید تک نہین آئی لیکن اب انہیں ایک اہم شخصیت نے فرمائش کر کے خط لکھنے کے لئے کہا ہے۔ 

  بانی کا اس فرمائش پر ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا۔

 پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ  کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بانی سے فرمائش کی ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھیں۔

محمد نبی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

احسن اقبال کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کے لئے بلایا گیا تو انہوں نے تقریر کرتے ہوئے بانی کے مبینہ خطوط کا ذکر کیا اور اس کے ساتھ ہی ان  کو نصیحت کی کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو خط وزیراعظم شہباز شریف کو لکھیں۔ 

احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ " سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے.

"

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بانی کی کوئی تجاویز، شکایات ہیں تو  وہ وزیراعظم کو خط لکھیں، وہ بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

جشنِ بہاراں؛ سہہ روزہ میلے کیلئے تمام انتظامات مکمل

احس اقبال نے کہا کہ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018 میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں۔

یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ خود احسن اقبال کی والدہ  آپا نثار فاطمہ سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق کی مجلس شوریٰ کی بدولت قومی سیاست میں ابھر کر آگے آئی تھیں۔ بی بی سی نے23 ستمبر 2019 کو  اپنے ایک فیچر میں لکھا، "وہ فوجی ڈکٹیٹرجنرل ضیا الحق کے قریب جانی جاتی تھیں۔"

پراپرٹی پر ایڈوانس انکم ٹیکس، ایف بی آر کا اہم حکمنامہ آ گیا

 احسن اقبال نے کہا کہ فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا، بار بارخط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس موقف کی نفی ہے، جو کہتے ہیں میں بڑا سول حکمرانی کا چیمپئن ہوں۔

احس اقبال نے کہا کہ خط لکھنے والے چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے اس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائیں، تحریک انصاف کی ساری سیاست کرپشن کے خلاف تھی لیکن انہوں نے  پاکستان کے خزانے پر  190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالا ہے۔

لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا

 احسن اقبال نے کہا بانی کی چوری کا دستاویزی ثبوت ملا ہے، وکیل علی ظفر، سلمان اکرم راجہ جیسے بڑے وکیلوں پر حیرت ہے کس طرح چوری کے مقدمہ کے وکیل بن کر قوم کے سامنے بیچ رہے ہیں۔ اندھے کو بھی معلوم ہے یہ ڈاکہ، چوری ہے، ملک کا خزانہ لوٹا ہے، اس کی معافی پوری دنیا میں نہیں ہے، امریکہ، برطانیہ، جرمنی میں کوئی لیڈر ایسی چوری کرے تو ساری عمر کے لئے سیاست سے باہر ہو جاتا ہے۔

 

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اقبال نے کہا کہ احسن اقبال نے خط لکھنے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی

خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے تین سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا جبکہ جنرل نشست پر منتخب ہونے والے چوتھے سینیٹر مراد سعید تاحال روپوش ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں تین سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ نے نئے ممبران سے حلف لیا۔

تینوں سینیٹرز کا تعلق پی آئی سے ہے اور حلف اٹھانے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی شامل ہیں۔

تینیوں سینیٹرز کے حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، جن میں سے 6 پی ٹی آئی جبکہ 5 اپوزیشن کے امیدوار تھے۔

جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی برس سے روپوش رہنما مراد سعید بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائعوں کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا
  • بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار
  • آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، مفاہمت کی سیاست کی مثال ہیں: شرجیل انعام میمن
  • علاقائی سیاست اور باہمی تعلقات
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈی اون کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی
  • وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
  • وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا، اعتزاز احسن