City 42:
2025-09-19@00:38:35 GMT
محسن نقوی کی تھانہ شکئی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں تھانہ شکئی پر خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔
خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کانسٹیبل صادق نور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل صادق نور نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، پولیس کانسٹیبل صادق نور کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل صادق نور شہید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کانسٹیبل صادق نور
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔