چیمپئینز ٹرافی؛ لاہور حضوری پارک میں رنگارنگ تقریب کا اسٹیج سجنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
چیمپئینز ٹرافی میں کرکٹ ایکشن سے قبل رنگارنگ تقریب کا اسٹیج سج گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں اہم شخصیات اور کرکٹرز موجود ہوں گے، کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن منعقد کی جائے گی۔
تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے جبکہ باقاعدہ افتتاحی تقریب 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائے گی، جہاں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں
پاکستان کو29 سال بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی صورت میں کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملا ہے، آخری بار یہاں ورلڈ کپ 1996 منعقد ہوا تھا، بعد ازاں برسوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا
رہی سہی کسر 3 مارچ 2009 کو لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے نے پوری کردی، اب 3 عشروں بعد پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے تاہم اس ایونٹ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی ورچوئل خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ