راولپنڈی: اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
راولپنڈی: نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلر کو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔نصیرا ٓباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم نے کے پی سے اسلحہ لا کر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کرنے والے ملزم گرفتار
کراچی:بغدادی پولیس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ بغدادی پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے 13 اگست کو ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی تھی، گرفتار ملزم کا آبائی تعلق باجوڑ سے ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ لیمارکیٹ کا رہائشی اور بنیان کا ٹھیلا لگاتا ہے اور اس نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔