طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز، تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
ماہرِ موسمیات کے مطابق پاکستان کے 70 سے 80 فیصد شمالی علاقوں کو بھی یہ سسٹم متاثر کر سکتا ہے، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر پر بھی سسٹم اثر انداز ہو گا، سسٹم سے پہاڑوں پر برف باری اور کئی علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں اس سسٹم سے فی الحال بارش کا امکان نہیں تاہم بلوچستان میں اس سسٹم کے زیرِ اثر اچھی بارشیں ہونے کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، ژوب اور خضدار میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
ہواؤں کا سسٹم گوادر، پسنی تربت اور اوڑمارہ میں ہلکی سے درمیانی بارش برسا سکتا ہے، بلوچستان میں کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پنجاب کے کئی علاقوں میں 19 سے 21 فروری کے دوران اچھی بارش کا امکان ہے، جنوبی و وسطی پنجاب میں بارشوں کے 2 سے 3 اسپیل ہونے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی بارشوں کے 2 سے 3 اسپیل آ سکتے ہیں جبکہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے باعث خشک اور گرد آلود موسم سے ریلیف ملے گا، اس سسٹم کے رخصت ہونے کے بعد سردی کی لہر شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
ماہرِ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سسٹم کے تحت سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم کراچی میں اس سسٹم سے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کراچی میں مغربی ہواؤں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ فروری کے آخری ہفتے میں موسم کچھ خنک ہو سکتا ہے
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مغربی ہواؤں کا امکان ہے پہاڑوں پر کراچی میں باری کا بارش کا
پڑھیں:
این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا: اجلاس میں شکوہ
— فائل فوٹوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
دورانِ اجلاس رکنِ قائمہ کمیٹی شازیہ سومرو نے سوال کیا کہ رواں سال مون سون کی بارشوں سے بچاؤ کے لیے این ڈی ایم اے نے کیا اقدامات کیے ہیں؟ این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے سے جو سوال ہوں اس کے جواب قائمہ کمیٹی کو ملنے چاہئیں۔
پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے حکام کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ناگہانی آفت سے قبل الرٹ جاری کرتا ہے، حالیہ ژالہ باری کا بھی الرٹ این ڈی ایم اے نے جاری کیا تھا اور اب ہیٹ ویو کا بھی الرٹ آنے والا ہے۔
رکنِ قائمہ کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ ژالہ باری کا کسی کو اندازہ نہیں تھا، آئندہ دنوں میں بھی ژالہ باری متوقع ہے، کیا وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے کوئی اقدامات کیے ہیں؟