عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، وفد کی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لئے مو¿ثر عملدرآمد پر بات ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ کے مو¿ثر استعمال پر عملدرآمد بارے جائزہ ہوگا۔
حکام نے مزید بتایا کہ وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لے گا ، حکمت عملی کیلئے وفد صوبوں سے بھی مشاورت کرے گا ، وفد خیبرپختونخوا ، سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کا دورہ کرے گا۔
زلزلے کے دوران دھماکے کی آواز کہاں سے آئی؟ پتا چل گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عالمی بینک
پڑھیں:
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ ،، او پی ڈی، فارمیسی و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی، فارمیسی و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے میو ہسپتال میں کیو مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ٹوکن نمبر سسٹم میں بہتری لانے، مریضوں کی آسانی کیلئے بینچز بڑھانے اورایئر کنڈیشنرز کو مکمل فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک پی جی آر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔صوبائی وزیر نے گھڑی وارڈ سرجیکل ٹاور کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں سے طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب مریضوں میں رش کے باعث نئے ہسپتال بھی بنا رہی ہے۔