ملک بھر میں موسم بدلنے کی پیش گوئی، بارش اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جس سے خشک موسم کے خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پیر 17 فروری کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جب کہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 سے 35 فیصد کے درمیان تھا۔ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق 18 سے 20 فروری کے درمیان بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔اسی طرح، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافے کا خدشہ ہے، جس سے الرجی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
پنجاب میں بادلوں کا راج، بارش کب ہوگی؟
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی ہوتی رہی، تاہم ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق بارش نہیں ہوئی اور موسم بیشتر علاقوں میں خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل 18 فروری کو صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
22 فروری کے بعد موسم مزید تبدیل ہوگا
موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 فروری کے بعد پاکستان کے کئی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔یہ سسٹم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا، جہاں پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
بلوچستان میں اچھی بارش کی نوید، سندھ میں خشک موسم برقرار
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے، خاص طور پر کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور خضدار میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح پنجاب میں بھی 19 سے 21 فروری کے دوران اچھی بارش کی امید ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دو سے تین بارشوں کے سلسلے متوقع ہیں، تاہم سندھ میں خشک موسم جاری رہے گا۔
کراچی میں بارش کا امکان نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور کچھ دیگر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، تاہم کراچی میں بارش کے کوئی آثار نہیں۔ شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، مگر زیادہ تر خشک ہی رہے گا۔
مجموعی صورتحال
ملک بھر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کے باعث خشک سالی میں کمی کا امکان ہے، تاہم آلودگی اور پولن کی شرح میں اضافہ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں اسلام آباد بارش اور کے مطابق فروری کے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔