سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا،سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا ہے کہ سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔
9 مئی کے ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل جاری ہیں جس میں انہوں نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ آج گیارہ بجے تک اپنے دلائل مکمل کر دوں گا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کریں تو زیادہ اچھا ہوگا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو کہنا چاہتا ہوں وہ کہنے دیں تاکہ گیارہ تک مکمل کر لوں، سادہ لفظوں میں بات کروں تو سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا
پڑھیں:
سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کرکے کوئی راستہ نکالیں، مفتاح اسماعیل
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنا چاہیے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کر کے کوئی راستہ نکالیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنا چاہیے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان آپس کی لڑائیوں کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں، اگر چودھری نثار شہباز شریف کا اڈیالہ میں مفاہمت کا پیغام لیکر جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہو گی، مجھے لگ رہا ہے اس بات میں حقیقت کم اور قیاس آرائیاں زیادہ ہیں۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو جائے تو بہت اچھی بات ہوگی، تمام سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کرکے کوئی راستہ نکالیں، خیبرپختونخوا حکومت کو گرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔