اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز، ناکے بھی قائم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے جبکہ اضافی ناکے بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔
سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “.
پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی گاڑی بھی اڈیالہ جیل سے 2 کلومیٹر دور روک لی تھی۔
بعد ازاں پولیس کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات دکھانے پر علیمہ خان کو جانے دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔
اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔
علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ طیارے میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ بچے شامل تھے، جبکہ عملے کے چھ افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’طیارے کی تلاش کے لیے تمام ضروری وسائل اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔‘
دوسری جانب ایمرجنسی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے۔
Post Views: 4