کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیرِاعلی سندھ نے خاص طور پر مدعو کیا ہے۔ کانفرنس میں ایم کیو ایم سے فاروق ستار، علی خورشیدی، طحہ احمد اور دیگر شرکت کریں گے۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کانفرنس میں ڈمپر حادثات اور اس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹریفک حادثات و امن و امان کے معاملے پر وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کانفرنس بلا لی۔ وزیرِاعلی سندھ کی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان بھی شرکت کرے گی۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیرِاعلی سندھ نے خاص طور پر مدعو کیا ہے۔ کانفرنس میں ایم کیو ایم سے فاروق ستار، علی خورشیدی، طحہ احمد اور دیگر شرکت کریں گے۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کانفرنس میں ڈمپر حادثات اور اس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی شرکت متوقع ہے جبکہ اس کانفرنس میں پولیس کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 116 افراد جاں بحق اور 1303 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 84 مرد، 16 خواتین، 12 بچے اور 4 بچیاں شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی سندھ کانفرنس میں ایم کیو ایم
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔