Jasarat News:
2025-09-18@12:00:26 GMT

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے اعزازمیں تقریب

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

جامشورو(رپورٹ: مظہر خان) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں نئے آنے طلبا کے اِعزاز میں ایک شاندار تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ جس میں لمس فیکلٹیز کے ڈینز اور بلاِول میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹرز اور نئے داخل ہونے والے طلباء اور اْن کے والدین نے اورینٹیشن میں شرکت کی۔ اِ س موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اُجن نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مشورہ دیا کہ طبی پیشے میں آگے بڑھنے کے لیے انہیں سخت محنت کرنا ہوگی اور اپنے آپ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔وائس چانسلرجامشورو لیاقت یونیورسٹی آف میڈ یکل اینڈ سائنسز جامشورو اور بلاول میڈیکل کالج جامشورو میں ایم بی بی ایس سیشن 2025 ء کے کورسز میں داخل ہونے والے طلباء کے لیے اورینٹیشن ڈے کا اِنعقاد کیا گیا،اِس موقع پر انہوں نے طلبا کو پروگرام کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے MBBS اورBDS کے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تعلیم کے حصول پر پوری توجہ دیں اور کامیاب ڈاکٹر بن کر ملک کی ترقی میں اَپنا کردار اَداکریں۔ اْنہوں نے طلباء کو داخلے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبی پیشے میں آگے بڑھنے کے لیے انہیں سخت محنت کرنا ہوگی، اور اپنے آپ کو تعلیم کے زیور سے آرا ستہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔اْنہوں نے تعلیم کو ترقی کی سیڑھی قرار دیتے ہوئے کہا نوجوان نسل کو تعلیم کو ترجیح دیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو نے بھی نئے سال کے آغاز پر اپنے اس عزَم کا اِعادہ کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے گی،اور انہیں تعلیمی نیٹ ورک میں شامل کرے گی۔ اْنہو ں نے کہا کہ لمس یونیورسٹی جامشورواس سلسلے میںہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر لمس کی فیکلٹیز کے ڈینز اور بلاول میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹرز اور نئے داخل ہونے والے طلبا اور ان کے والدین نے اورینٹیشن میں شرکت کی۔
سکھر،اسلامی جمعیت طلبہ
کے تحت لیڈرشپ ورکشاپ
سکھر (نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی طرف سے ایک روزہ لیڈرشپ ورکشاپ منعقد ہوئی، ورکشاپ میں سابق ناظم صوبہ سندھ مرزا نعمان بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں جمعیت کا کام اور بزمِ ساتھی کے کام کے طریقہ کار کے حوالے سے ناظمین کو آگاہی فراہم کی۔ ناظم مقام سکھر جمعیت عبدالغفور چنا نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-02-18

 

کراچی( پ ر) رنگ نو ڈاٹ کام کے تحت اور ادارہ تعمیر ادب جماعت اسلامی کراچی کے اشتراک سے ملک کے ممتاز ادیب دانشور شاعر مفسر اقبالیات اور سیرت نگار پروفیسر خیال آفاقی کی ملک کیلئے بے مثال ادبی خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزاز میں ادارہ نور حق میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں شہر کی نامور ادبی،علمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف ادیبہ مورخ اور مترجم پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر نے کی۔مہمان خصوصی ادیبہ و استاد محترمہ پروفیسر فرحت عظیم تھیں ،آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد، ریجنل منیجر سلمان کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ نوید انجم مہمانان گرامی تھے ، تقریب سے نامور ادیبوں ،دانشوروں اور اساتذہ ڈاکٹر ثنا اللہ محمود، براڈ کاسٹر ریڈیو پاکستان اظہر جان، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ اردو ،سرپرست اعلی رنگ نو پروفیسر سعید حسن قادری،شاعر محقق،ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر، سینئر صحافی وشاعر اختر سعیدی ،پروفیسر خواجہ قمر الحسن،شاعر و ادیب معراج جامعی،پروفیسر ڈاکٹر سہیل شفیق،بانی رنگ نو زین صدیقی ودیگر نے خطاب کیا۔ رنگ نو کی جانب سے پروفیسر خیال آفاقی کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا اوراجرک پیش کی گئی ۔تقریب میں مقررین نے کہا پروفیسر خیال آفاقی محض ادیب یا شخصیت کا نام نہیں یہ ایک عہد کانام ہے ۔آپ نے 70سے زیادہ کتب لکھیں ،سیرت النبی ؐ پر مثالی کام کیا ،آپ مفسر اقبالیات ہیں ،اقبالیات پر بھی ٓپ کا گراں قدر کام ہے ۔مقررین نے کہا کہ پروفیسر خیال آفاقی  نے قلم کو ہمیشہ سچائی کو عام کرنے کیلئے استعمال کیا ،ان کی تخلیقات نئی نسل کیلئے روشن علمی خزانہ ہیں،پروفیسر خیال آفاقی سچے اور مخلص پاکستانی ہیں،دروغ گوئی اور مایوسی کی ان کے یہاں کوئی جگہ نہیںانہوں نے پی ٹی وی کیلئے ماضی میں کئی مقبول ڈرامے بھی لکھے، اس موقع پر رنگ نو ڈاٹ کام کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ پروفیسر خیال آفاقی کی بے مثال خدمات پر ستار امتیاز دیا جائے،ایوان میں موجود حاضرین نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔پروفیسر خیال آفاقی میں اپنے خطاب میں کہا کہ اہل قلم ہمیشہ سچ لکھیں۔بے حیائی لکھ کر اسے قلم کی حرمت کو مسخ نہ کریں ،قلم کی قسم قرآن مجید میں اللہ تعالی نے کھائی ہے اس قلم کی بڑی عظمت ہے۔

 

پروفیسر خیال آفاقی کے اعزاز میںتقریب سے سجاد ظہیر ودیگر مقررین خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • حکومت جامعہ پنجاب میں طلبہ پر تشدد کا فوری نوٹس لے‘ حسن بلال ہاشمی
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
  • پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی
  • پٹاخوں کے گودام میں دھماکا‘ہوم سیکرٹری ‘مالکان سے جواب طلب
  • پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب