اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی شرط رکھی، جب عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی تو مذاکرات ہی ختم کردیے۔
مصدق ملک نے مزید کہاکہ پولرائزیشن اتنی ہوگئی ہے کہ سیاسی اختلاف دشمنی تک پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی نے خود کہا کہ لیڈرکوبنی گالہ بھیجنے کی تجویز انہوں نے خود دی۔

وزیر پٹرولیم کا قیمتوں میں کمی کیلئے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمران خان کو پی ٹی آئی

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم

توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں، طلال چوہدری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ 3 سالوں میں 26 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، یہ برین ڈرین اور حکومتوں کی نااہلی ہے
  • عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
  • صباحت بخاری نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی
  • ٹرمپ کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کا امکان
  • امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کو تیار
  • بھارت؛ ناقص سیکیورٹی اور نااہلی پر سوال اُٹھانے والے صحافی گرفتار
  • بھارتی فضائیہ کی ایک اور نااہلی، شیو پوری میں طیارے سے گرنے والا سازوسامان املاک تباہ کر گیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • اسکریپ کی آڑ میں طبی آلات، ای سگریٹس سمیت 14کروڑ کی اشیاء اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم