چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا کون سا بالر ٹیم کو بہت مہنگا پڑا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے بالرز کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستانی شاہینز کو 320 سے زائد رنز کا ہدف دیا، اس دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بالرز نے کچھ شاندار پرفارمنس بھی دکھائی جب کہ کچھ ٹیم کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں83 رنز دیے اور 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ8.
اسی طرح شاہین آفریدی بھی ٹیم کے لیے کچھ زیادہ اچھے ثابت نہیں ہوئے، انہوں نے اپنے نے 10 اوورز میں68 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔ ان کا اکانومی ریٹ 6.80 رہا۔جو کہ ان کے لیے معیار سے کم تھا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے بھی 10 اوورز میں63 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ6.30 رہا،جو ان کے لیے نسبتاً بہتر رہا مگر وہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو روکنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکے۔
افتتاحی میچ میں ابرار احمد پاکستان کے بہترین بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں صرف 47 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کا اکانومی ریٹ 4.70 تھا، جو ان کی شاندار گیند بازی کا عکاس ثابت ہوا۔ ابرار نے اپنی گھومتی گیندوں سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔
خوش دل شاہ نے بھی 7 اوورز میں 70 رنز دیے، جس کا اکانومی ریٹ 5.71 رہا، تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ دوسری طرف سلمان علی آغا نے صرف 3اوورز کروائے، جس میں انہوں نے 15 رنز دیے لیکن وہ بھی وکٹوں سے محروم رہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 321 سے زائد رنز کا ہدف دیا ہے۔ ول یانگ نے 107 رنز کی شاندار سنچری بنائی جب کہ ٹام لاتھم اور گلین فلپس نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز کا اضافہ کیا۔
میچ کے دوران پاکستانی بالرز کی کارکردگی میں کچھ خامیاں نظر آئیں، خاص طور پر حارث رؤف اور شاہین آفریدی کی مہنگی پڑنے والی بالنگ نے نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے میں مدد دی،تاہم، ابرار احمد کی شاندار پرفارمنس ایک مثبت پہلو تھا۔ پاکستانی ٹیم کو اگلے میچز میں بالنگ یونٹ کو زیادہ موثر بنانے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے مضبوط ثابت ہو سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ان کا اکانومی نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے اوورز میں کی شاندار انہوں نے میچ میں رنز دیے
پڑھیں:
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا