کراچی، نوجوان کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے منگھو پیر سے نوجوان کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نوجوان کی مدعیت میں تھانہ منگھو پیر میں درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ ملزم اویس نے گیمنگ ایپ پر میری معلومات لیکر مجھ سے دوستی کی اور خود کو میری یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم اویس نے ملنے کے بہانے بلایا اور دوست کے ساتھ مل کر اغواء کیا، ملزم نے نشہ آور چیز اور اسپرے کے ذریعے مدہوش کردیا۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان نے غیر اخلاقی کام کرایا اور اسکی ویڈیو بنائی، ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر رقم مانگی، رقم دینے کی یقین دہانی پر ملزمان سرجانی کے قریب چھوڑ گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
فائل فوٹوکینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔
علم میں رہے کہ اس معاملے کا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔