کراچی، پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
گرفتار ملزم پیٹرول پمپ پر 9 سال سے ملازمت کر رہا تھا، ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا پلان بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے 3 روز قبل پیٹرول پمپ سے 52 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ گرفتار ملزم پیٹرول پمپ پر 9 سال سے ملازمت کر رہا تھا، ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا پلان بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 21 لاکھ روپے، 3 پستول اور موٹر سائیکل ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ پر گرفتار ملزم
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان علاقے میں ایک راہگیر سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران قریبی موجود شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی۔
شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
تاہم، فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا، جس پر اہل علاقہ اور اہل خانہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
پولیس نے موقع سے ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ہے جبکہ شہری کا اسلحہ بھی فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق قانون کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی مکمل چھان بین ممکن ہو سکے۔
رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔