راولپنڈی:

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پچھلے دو ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا۔ 

ایف آئی  اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458  انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلروں اور یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح مراکش کشتی حادثے 2025 میں ملوث 10 ایجنٹ بھی گرفتار کیے گئے۔ 

گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایف آئی اے  نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 661.

63 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں جبکہ  انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال73.51  ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔  

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مجموعی طور پر 26 ریڈ نوٹس جاری کیے گئے۔  

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے کڑی نگرانی کر رہے ہیں،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی اسمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں،جبکہ گرفتار اسمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلروں انسانی اسمگلنگ ماہ کے دوران گزشتہ 2 ماہ ایف آئی اے میں ملوث

پڑھیں:

عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں

عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی پر ملک بھر میں قربان کئے گئے جانوروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق مجموعی طور پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کئے گئے، عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500 ارب سے کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید قربان پر 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان ہوئے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی، بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا، اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب لگایا گیا۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا پاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا بھارتی جنگی جنون خطرہ بن،توازن کیلئے پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر غزہ ، اسرائیلی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید، 30 سے زائد زخمی پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران بھی شریک ہے، ٹرمپ فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شیرخوار بچے کی بیرون ملک اسمگلنگ، مرکزی ملزمہ اور دو لیڈی ڈاکٹرز سمیت 5 گرفتار
  • کراچی: 9 ماہ کے بچے کی موزمبیق اسمگلنگ ناکام، خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی: تجارتی مراکز میں چوریوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار
  • انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار
  • یونان کشتی حادثے کا مرکزی کردار انسانی سمگلر عمران ٹونی مصر سے گرفتار
  • ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی: عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری اسمگلر قاہرہ سے پکڑا گیا
  • عید پر پاکستان بھر میں کتنے جانور پربان کیے گئے؟ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات جاری کر دیں