پتوکی 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) پتوکی 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار مزید تفتیش جاری ۔
(جاری ہے)
تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میںپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری محمد اسحاق کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او اسلم بھتی نے نیوز ایجسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مجرم میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا اور مجرم قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میںمطلوب تھا مجرم اشتہاری 03 تھانوں بی ڈویژن، راجہ جنگ اور مصطفیٰ آباد میں 7ATA، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا مجرم اشتہاری نے سال 2006 میں ضلع کچہری قصور میں پیشی پر آنیوالے اپنے مخالف محمد اشرف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا سال 2006 میں کھارہ گاؤں میں اپنے دو مخالفین اللہ وسایا اور سرفراز کو ساتھیوں کیساتھ ملکر قتل کیامجرم اشتہاری نے سال 2008 میں راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خانوالا میں اپنے 04 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا سال 2008 میں راجہ جنگ کے علاقہ میر محمد میں اپنے 03 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا مجرم اشتہاری اسحاق نے مجموعی طور پر اپنے 10 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا مجرم اشتہاری محمد اسحاق کو حسب ضابطہ تمام مقدمات میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری بی ڈویژن
پڑھیں:
کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرزشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کومہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرزپربھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔ گرفتارملزمان نےکنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اورلینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نورزادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنۃ الخوارج کےانتہائی مطلوب کارندے تھے، جو بعد میں مارے گئے تھے۔ گرفتارملزم زید اللہ عرف زیدوتھانہ ایکسائزکورنگی اوراے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔