22 بھارتی ماہی گیر واہگہ کے ذریعے بھارت روانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : کراچی میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو بھارت روانہ کرنے کے لیے لاہور منتقل کیا گیا۔
کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔
بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور
پڑھیں:
واہگہ بارڈر، 3 روز میں 536 پاکستانی آئے، 849 افراد بھارت گئے
لاہور:بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہوگئی، تین روز کے دوران 536پاکستانی انڈیا سے واپس آئے جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری واپس اپنے ملک جا چکے ہیں۔
بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے کی ہدایت کردی۔
بارڈر سکیورٹی فورس نے امرتسر،ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکا اضلاع کے دیہات میں اعلانات کر ائے کہ کسان زیرو لائن کے قریب اپنے کھیت 48 گھنٹوں میں خالی کردیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر بند کردیا
دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے،اتوار کے روز 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 انڈین شہری واپس اپنے ملک چلے گئے۔
بھارت نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی ہندو شہریوں کو جاری کیے گئے طویل مدتی ویزے کارآمد رہیں گے۔