Islam Times:
2025-07-26@00:22:23 GMT

روس کے وزیر خارجہ لاوروف ترکی کے بعد ایران کا دورہ کرینگے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

روس کے وزیر خارجہ لاوروف ترکی کے بعد ایران کا دورہ کرینگے

ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے سلسلے میں مسلسل مشاورت کے دائرہ کار میں انجام پائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ ایران میں نئی حکومت بننے کے بعد اپنے پہلے دورے پر تہران آئیں گے تاکہ دوطرفہ مسائل اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جو ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں، اس کے بعد تہران آئیں گے۔ وہ ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ لاوروف اس دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سمیت اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔

سفارتی خدمات کے ترجمان اسماعیل بقائی نے روسی وزیر خارجہ کے اس ہفتے متوقع دورہ تہران کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے سلسلے میں مسلسل مشاورت کے دائرہ کار میں انجام پائے گا۔ واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے قبل وزرائے خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آستانہ معاہدےکے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے اس سے قبل 10 دسمبر کو شام میں پیشرفت کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔ سید عباس عراقچی جنوری میں ماسکو کے دورے پرایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں وزراء نے 17 اکتوبر کو استنبول میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا دورہ

پڑھیں:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج رات واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لیے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام موجود تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار اپنے دورۂ امریکا کے دوران آج بروز جمعہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ  میں ہوگی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے مختلف اہم پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار معروف امریکی تھنک ٹینک ‘دی اٹلانٹک کونسل’ میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

متعلقہ مضامین

  • ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کی غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر تاکید
  • پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے
  • اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • تہران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم کے دورہ ایران پر رضامند
  • ہم نے ایران کیخلاف اسٹریٹجک گفتگو شروع کر رکھی ہے، غاصب صیہونی وزیر خارجہ کا دورہ کی اف
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے