آسٹریلیا، انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ:پاکستان کا آئی سی سی سے احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے دوران بھارتی ترانہ چند سیکنڈز کے لیے چلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے سخت احتجاج کیا ہے۔ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی اس سنگین غلطی پر باضابطہ وضاحت پیش کرے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں آسٹریلیا کے قومی ترانے سے قبل بھارت کا ترانہ چند سیکنڈز کے لیے چل گیا۔ یہ واقعہ آئی سی سی کے زیر انتظام ہونے والے ایونٹ میں پیش آیا، جس پر پی سی بی نے فوری طور پر آئی سی سی سے جواب طلبی کی ہے۔
پی سی بی کا مؤقف ہے کہ یہ غلطی آئی سی سی کی جانب سے ہوئی ہے اور اس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی سی بی نے آئی سی سی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران لائیو کوریج میں ٹورنامنٹ لوگو سے پاکستان کا نام غائب ہونے پر بھی پی سی بی نے آئی سی سی سے سخت احتجاج کیا تھا۔ آئی سی سی نے اس وقت بھی اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوران لائیو نشریات میں چیمپئنز ٹرافی کا لوگو اور اس کے نیچے میزبان ملک یعنی پاکستان کا نام موجود تھا، تاہم دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلا دیش کے میچ کے دوران لوگو میں پاکستان کا نام غائب تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی سے سوال اٹھایا تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں لائیو نشریات کے دوران براڈ کاسٹرز کی جانب سے ایونٹ کا لوگو نمایاں کیا جاتا ہے، جس میں میزبان ٹیم کا نام ہمیشہ سے موجود ہوتا ہے تاہم آئی سی سی کی جانب سے ایسی غلطی ہوئی ہے، جس سے پاکستان کا نام وہاں موجود نہیں تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کا نام میچ کے دوران پی سی بی نے
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔