لاہور:

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی ٹک ٹاک کی حد تک محدود ہے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔

پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری برائے وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی اضلاع سے صوبائی حکومت نے سوتیلا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دیکر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، مریم نواز نے پنجاب کے تاجروں کے کاروبار تباہ کر دیے، پنجاب کا کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ مریم نواز کی پالیسیوں بدولت ابتری کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب صوبے کے آئینی سربراہ ہیں اور صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی اُن کا فرض ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہنے کہلانے سے وزیراعظم نہیں بنواتی بلکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر بحال کر رہے ہیں۔ پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب کے

پڑھیں:

متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا

اسلام آباد:

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔

پیپلزپارٹی کے وفد میں  راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔


 

متعلقہ مضامین

  • نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم کی یقین دہانی پر شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو
  • بھارت کے خلاف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، پیپلز پارٹی
  • متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر غیر متوقع موسموں کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما