شہباز شریف اور محسن نقوی کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
شہباز شریف اور محسن نقوی سمیت دیگر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست خارج کردی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
دورانِ سماعت ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ درخواست گزار گل خان کی جانب سے بھی کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ودیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کی درخواست محسن نقوی کے خلاف
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس ،جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کےحوالے سے اہم پیش رفت
چودھری شجاعت حسین نے ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔