Express News:
2025-07-29@04:45:51 GMT

مویشی چرانے والے سسر، بہو گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

لاہور میں مویشی چرانے والے سسر اور بہو کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مویشی چرانے والے شخص ریاض اور اس کی بہو سونیا بی بی کوکوٹ لکھپت پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے تہت گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ سسر اور بہو چند روز قبل گوالہ کالونی سے 4 بکرے رکشے میں چوری کر کے فرار ہوئے تھے۔

متاثرہ شخص کی درخواست پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کے زیر استعمال رکشے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، بلدیہ ٹاؤن 5 نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 5 آئشہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ غلام رسول ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی۔ 

جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔

متعلقہ مضامین

  • غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا
  • راولپنڈی: سدرہ قتل کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
  • کراچی میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3افراد گرفتار
  • کراچی، بلدیہ ٹاؤن 5 نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
  • ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • کراچی میں چوری اور چھننے والے موبائل کی خرید و فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
  • پنجاب پولیس نے لوٹ مار میں ملوث محکمے کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
  • کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، علیحدگی پسند کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار
  • کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، اہم شواہد ملنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا