وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قومی دن پر امیرِ کویت کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر امیرِ کویت کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی تعاون بڑھانے، علاقائی امن کے لیے کویت کے ساتھ کام کر نے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔
نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف