ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لوئر کرم میں 117 جبکہ اپر کرم میں 136 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے اور مزید بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک متحارب فریقین کے 253 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ لوئر کرم میں 117 جبکہ اپر کرم میں 136 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے اور مزید بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا عمل
پڑھیں:
وزیراعظم کا ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کیخلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملیریا کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کا تھیم، “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ ملیریا کےعالمی دن کے موقع پر، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔