کل اسلام آباد میں ہر صورت کانفرنس ہوگی، اپوزیشن اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
اپوزیشن اتحاد نے کل اسلام آباد میں ہر صورت کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔
محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس کےبعد رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، سلمان اکرم راجہ نے کہا سہمی ہوئی حکومت جو چاہے کرے کانفرنس ضرور کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ناجائزحکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں ہے، ملک میں ناجائزحکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں، کل کانفرنس ہوگی جس میں آئین اور معیشت کی بات ہوگی۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران عوام کی رائے سے گھبراتے ہیں۔ جس مشکل میں ملک دوچار ہے اس میں آئین ہی فلاح کا راستہ ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سیاسی قائدین اور دانشوروں کو کانفرنس میں آنا تھا۔ کل کانفرنس ہر صورت میں اور ہرحال میں ہوگی۔
اس دوران اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ان قوتوں کے باغی ہیں جو ملک کو کرپشن اور مار دھاڑ سے چلاتے ہیں، ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ناجائز اسمبلی کو نہیں مانتے، اگر یہی انداز رہا تو اپنی اسمبلی لگائیں گے۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارے بڑوں نے بنایا، انہی کی اولادیں ملک کو محفوظ کریں گی۔
انکا کہنا تھا کہ آپ ملک میں جمہور اور انسانی حقوق کی آوازوں کو بند نہیں کرسکتے۔ بارش ہو یا طوفان، یہ قومی کانفرنس ہوگی۔
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے سسٹم میں.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ سہمی اور ڈری ہوئی حکومت جو چاہے کرے، ہم کانفرنس ضرور کریں گے۔
اس دوران ناصر شیرازی بولے کہ آئین و قانون کو پسند کرنے والی قوتیں کل اسلام آباد میں اکٹھی ہوں گی۔
اس سے قبل اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد ملک میں
پڑھیں:
پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، جنرل ساحرشمشاد
اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) اسلام آباد کے زیر اہتمام "ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر صلاحیت" کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اسلام اباد میں آغاز ہوگیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کا مقصد عالمی جیواسٹریٹجک معاملات پر پاکستان کی پالیسی اور نکتہ نظر پیش کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے روز خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے۔
کانفرنس میں اقوام متحدہ، چین، روس، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، آسٹریلیا اور یورپ سے ماہرین نے شرکت کی، ممتاز بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے عالمی نیوکلیئر پالیسیوں پر اظہارِ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔