کراچی؛ ایف آئی اے کی کارروائی میں ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینک سرکل نے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی تحویل میں لے لی اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے شہرکے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے ایک گھر میں کارروائی کی، اس چھاپہ مارکارروائی میں لاکھوں روپےمالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرکے ملزم کوگر فتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ کرنسی میں 1200 برطانوی پاؤنڈز، 900 یو اے ای درہم، 100یورو اور 5 لاکھ 70 ہزار روپے شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل فون سےحوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی منتقلی کے پیغامات اور شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔