ٹک ٹاک پر دھمکیاں، یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزمان نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد: مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی پر ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانہ
فیصل آباد میں مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف درج مقدمہ میں سزا سنادی گئی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سینئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ میں سزا سنائی ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران سپلائی کے لیے تیار 400 کلو مضر صحت مرچ کو ضبط کیا تھا۔