احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔
احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے، احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔
احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی۔
ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن احسن بھون
پڑھیں:
زرداری کا ارکان پارلیمنٹ کو عشائیہ، متحدہ کے ممبر شریک نہیں ہوئے
اسلام آباد (عترت جعفری) صدر زرداری نے ایوان صدر میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ نے عشائیہ میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پارلیمنٹ کے بعض ارکان این ڈی یو کے زیر اہتمام نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ارکان بھی ایوان صدر نہیں آ سکے۔ عشائیہ میں اتحادی جماعتوں کے بیشتر ارکان موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور حکومتی ٹیم کے اہم ارکان بھی ڈنر میں موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو آج قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم پر ممکنہ ووٹنگ کے دوران ایوان کے اندر موجود رہنے اور ترمیمی عمل کی منظوری میں کردار ادا کرنے کی تاکید کی گئی۔ ڈنر میں وزیراعظم بھی موجود تھے۔ ڈنر کے دوران ارکان اسمبلی کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رد عمل پر بھی بات چیت ہوتی رہی۔