اسلام آباد ہائیکورٹ: 4 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔
ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ایف آئی اے رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا، دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کا ٹرائل روکنے کا حکمِ امتناعی برقرار رکھا۔ جسٹس بابر ستار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِس رپورٹ میں کس طرح کی زبان لکھی گئی ہے۔ کیا ایف آئی اے کو معلوم نہیں کہ عدالت میں رپورٹ کس طرح فائل کی جاتی ہے؟ ایف آئی اے وکیل نے کہاکہ نہیں جج کی جانب سے نہیں، اْنکے بھانجے نے کمپلینٹ فائل کی تھی، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کی پوری رپورٹ ہی جج کے Grevienices پر ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔