رمضان کا پیغام منصفانہ اور پر امن معاشرہ کا قیام، یو این چیف
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کے آغاز پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی کو اس مقدس مہینے کی اقدار اور اپنی مشترکہ انسانیت سے کام لیتے ہوئے دنیا کو تمام انسانوں کے لیے مزید منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ رمضان رحم دلی، ہمدردی اور فیاضی جیسی اقدار کا اظہار ہے۔
یہ خاندان اور معاشرے سے ازسرنو ربط قائم کرنے اور کم مایہ لوگوں کو یاد رکھنے کا موقع ہے۔انہوں نے دنیا بھر میں بے گھری اور تشدد کا سامنا کرتے ہوئے یہ مہینہ منانے والوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سے سوڈان اور ساہل خطے تک اور دیگر علاقوں میں تکالیف کا سامنا کرنے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں اور رمضان کے روزے رکھنے والے تمام لوگوں سے امن اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے کہتے ہیں۔
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ ہر رمضان کے موقع پر دنیا کے کسی علاقے میں مسلمان برادری کے پاس جا کر اس کے ساتھ کچھ وقت بِتاتے اور روزہ رکھتے ہیں۔ یہ دورے دنیا کو اسلام کے حقیقی چہرے سے روشناس کراتے ہیں اور واپسی پر انہیں امن و سکون کا وہی احساس ہوتا ہے جو رمضان اپنے ساتھ لاتا ہے۔
اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سبھی کو ایک دوسرے کے کام آنا اور انسانی خاندان کے ہر رکن کے تحفظ اور وقار کی خاطر متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ خدا کرے کہ یہ مقدس مہینہ ہر جگہ امن لائے اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری جنرل
پڑھیں:
’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ ایک معنی خیز پیغام کے ذریعے اپنی خاموشی بھی توڑ دی۔
بابر اعظم نے میچ کے اگلے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا:
’شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے۔ اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا‘۔
یہ پیغام ان کے مداحوں اور ناقدین، دونوں کے لیے واضح اشارہ تھا کہ بابر ایک بار پھر اعتماد کے ساتھ میدان میں واپس آ چکے ہیں۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی اس کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد بابر اعظم کی پہلی نصف سنچری تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حق میں مبارک بادوں اور تعریفوں کا طوفان آ گیا۔
مداحوں نے بابر کی فارم میں واپسی کو ’نئی شروعات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں ’کپتان دلوں کا‘ اور ’پچ کا بادشاہ‘ جیسے القابات سے نوازا۔
بابر اعظم کی یہ اننگز نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا ثبوت بنی بلکہ اس خاموش عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے جو وہ مشکل وقت میں اپنے ساتھ لے کر چلتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Babar azam