پنجاب حکومت نے 8افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پنجاب حکومت نے 8افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ، تقرری کے منتظر 5افسرا ن کو گریڈ 18میں ترقی دے کر تعیناتی کر دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر جن افسران کو گریڈ18میں ترقی دی گئی ان میں مس علوینہ فیاض کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ،مس ملیحہ ساحر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ،فضا ارشدکو ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن) مائنز اینڈ منرلز ،مس قرۃ العین کو ڈپٹی سیکرٹری (ڈویلپمنٹ)محکمہ ٹرانسپورٹ ،سلمون ایوب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) قصورتعینات کیا گیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن)مائنز اینڈ منرلز محمد شعیب کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مدثر عارف کو ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب نیئر مصطفی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیرکردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت بھی کی۔
تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
مزید :