قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ڈی آر او اور اسسٹنٹ کمشنر آر او ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نواب یوسف تالپور قومی اسمبلی
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔