اسلام آباد  (خبر نگار خصوصی+  نوائے وقت رپورٹ)  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ روسی نائب وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ روس پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ روسی اول نائب وزیر برائے توانائی نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔  علاوہ ازیں  وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں۔ کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر خود جائزہ لو ں گا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لئے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگو بھی ہوئی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے  وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں  کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک بڑا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مائیکرو اکنامک سطح پر بہتری لانے کے لئے ہمیں مزید محنت کرنی ہے ، حکومت کی کوشش ہے کے پائیدار ترقی کے اہداف کو  پورا کیا جائے ۔  وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی شرح نمو کو برآمدات کے ذریعے بڑھانا ہی بہترین راستہ ہے ۔ وزیراعظم نے ملک کی شرح نمو  میں پائیدار بہتری کے حوالے سے کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں ۔ اس حوالے سے کاروباری شخصیات ، صنعت کاروں اور حکومتی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ حوالے سے روس کے

پڑھیں:

رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی تعیناتی سے متعلق میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ادارہ جاتی اصلاحات ترجیحات میں شامل ہیں۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تکنیکی ماہرین کی تکنیکی آسامیوں پر تعیناتیاں ہوچکی ہیں، مزید 47 پر تعیناتی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام شدید متاثر ہے، چینی وزیراعظم
  • پاکستان، چین کے درمیان جہاز سازی کی صنعت میں تعاون بڑھانے کیلئے سمجھوتہ
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم