محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران متعلقہ محکموں نے بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے نتیجے میں ماہ مقدس میں موسم خوشگوار رہے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد سے متعلق محکمے کی جانب سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جس کے تحت ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔
ڈی جی پی دی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد مری اور گلیات میں گزشتہ 2، 3 روز بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔
پیش گوئی میں بتایا گیاہ ے کہ آج اور کل موسم خشک اور سرد رہے گا، جس کے بعد کل رات دوبارہ برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 3 مارچ کو دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14سے گر کر10ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات رمضان المبارک
پڑھیں:
آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے، سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خوف و دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے، جبکہ صحافیوں پر تشدد یا ہراسانی کے واقعات کی شفاف تحقیقات اور فوری انصاف یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیا اداروں، سول سوسائٹی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کریں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آئیے عزم کریں کہ پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔