کراچی:فرش پر آٹا گرا کر چوری کرنیوالا گروہ سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسکرین گریب
کراچی کی موبائل مارکیٹ میں ایک ملزم نے آٹے سے بھرا شاپر فرش پر گرایا جس کے بعد اس کے ساتھی نے قریبی دکان سے چند سیکنڈ میں واردات کر ڈالی۔
انسانی ہمدردی حاصل کر کے نوسر بازی کی یہ واردات گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ممتاز موبائل مال میں گزشتہ صبح ہوئی تھی۔
بعدازاں موبائل مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں نے تمام بھانڈا پھوڑ دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکانوں کے درمیان ایک نوسر باز اچانک اپنا آٹے کا شاپر گرا دیتا ہے اور بیٹھ کر پریشانی کے عالم میں افسوس کرنے لگتا ہے جس کے بعد آس پاس کے دکاندار جمع ہو کر اس سے ہمدردی کرنے لگے، اسی دوران اس کے ساتھی نے قریبی دکان کے کیش کاؤنٹر سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگیا۔
سی سی ٹی وی کیمرے میں تمام منظر ریکارڈ ہوا تو دکاندار نے گلشن اقبال تھانے میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
دکانداروں نے تاجر برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کرنے والے ملزمان پر توجہ رکھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور:کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے۔
فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتک ملزمان لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔
ملزمان راجا اور بلال چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔