رمضان کی آمد پرپمپ مالک نےپیٹرول سستا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
نارووال(نیوز ڈیسک) نارووال میں رمضان کی آمد پر پٹرول پمپ مالک کی دریادلی،پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پمپ مالک مارکیٹ میں 257.24 روپے لیٹر فروخت ہونیوالے پٹرول کو اپنے پمپ پر 254.24 روپے فی لیٹر فروخت کر رہا ہے۔ پٹرول پمپ کے مالک رانا اشفاق نے کہا ہے کہ وہ عید پر پٹرول کو مزید 10 روپے سستا کریں گے۔
رانا اشفاق نے کہا کہ رمضان پر ہر تاجر کو ضروریات کی اشیا سستی کرنی چاہئے کیونکہ اس مقدس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب 70گنا زیادہ ملتا ہے۔
انہوں نے تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس مہینے میں دوسروں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔
مزیدپڑھیں:وانا:دہشتگرد نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی جوان شہید،10 افراد زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پمپ مالک
پڑھیں:
تارکین وطن پاکستانی “پاک آئی ڈی” ایپ پرگاڑیاں رجسٹر کروا سکیں گے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے وہ اب گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کر سکیں گے۔
ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے چکر لگانے یا وکالت نامے بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اب گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے وہ پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ وہاں اپنی بایومیٹرکس ریکارڈ کرائیں، اور ہم گاڑی کے ٹرانسفر کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ ایپ کے ذریعے بایومیٹرکس جمع کرانا شناخت کے ثبوت کے طور پر کام کرے گا، جس سے علیحدہ ٹرانسفر آرڈرفارم کی ضرورت نہیں ہوگی۔
تاہم انہوں نے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں سے کہا کہ مناسب دستاویزات کا خیال رکھیں۔ بلال اعظم نے کہا کہ جب بھی آپ کوئی گاڑی بیچیں، تو براہ کرم اپنے ٹرانسفر لیٹر پر دستخط کریں اور خریدار کو حوالے کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بایومیٹرک تصدیق اور دستخط شدہ ٹرانسفر لیٹر قانونی تقاضے ہیں۔ ایک اور اہم اعلان میں بلال اعظم نے اسلام آباد میں ٹوکن ٹیکس کے بقایا جات کی وصولی کے لیے کارروائی کا اعلان کیا۔بلال اعظم نے کہا کہ جب بھی آپ کوئی گاڑی بیچیں، تو براہ کرم اپنے ٹرانسفر لیٹر پر دستخط کریں اور خریدار کو حوالے کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بایومیٹرک تصدیق اور دستخط شدہ ٹرانسفر لیٹر قانونی تقاضے ہیں۔