لاہور میں ہلکی بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور شہر میں بادلوں کا بسیرا ہے، موسم خوشگوار ہو گیا،شہر میں مختلف مقامات پر رم جھم جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں ۔اسلام آباد،شمال مشرقی ووسطی پنجاب میں گرج چمک سے بارش کی پیشگوئی ہے،خطہ پوٹھوہار ، مری ، گلیا ت،خیبرپختونخوامیں بارش،پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے،شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان ، کشمیرمیں بارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے،خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر میں موسلا د ھاربارش،پہاڑوں پرشدیدبرفباری متوقع ہے۔بالائی پنجاب اورجنوبی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پرژالہ باری کابھی امکان ہے،شدیدبارش، برفباری سےمری، گلیات، ناران، کاغان میں سڑکوں کی بندش متوقع ہے،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استورمیں ٹریفک کی روانی متاثرہونے کاامکان ہے۔ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کی بندش کاامکان ہے،مری،گلیات،کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوامیں لینڈسلائیڈنگ،برفانی تودےگرنےکاخطرہ ہے ،بارش اوربرفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے،غیرضروری سفرسےاجتناب کی ہدایت ہیں۔لہہ منفی14ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔
حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔
اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا، اس منصوبے کیو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔
اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے۔
عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔