اسحاق ڈار پاکستان سے کیسے لندن روانہ ہوئے، مفتاح اسماعیل نے اندرونی کہانی بتادی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے 2017 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اور موجودہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے لندن پہنچنے کی تفصیل بتادی ہے جب پانامہ کیس میں ان کی گرفتاری کے وارنٹس جاری ہوئے تھے۔
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جہاز لے کر وسط ایشیا گئے، وہاں سے جہاز واپس بھیج دیا اور کہا کہ میں عمرے پہ جارہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا پھر نگراں حکومت آگئی، اسحاق ڈار
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کے بعد اسحاق ڈار نے کہا کہ میں کمر کا طبی معائنہ کروانے لندن جارہا ہوں، اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نہیں بتایا تھا کہ وہ لندن جارہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے مجھے وزارت خزانہ سے کیوں نکالا، مقصد یہ تھا کہ اسحاق ڈار صاحب کو لے کر آئے، بھلے میں نے دنیا کی بہت بڑی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہو، 35 سال سے پاکستان میں بزنس کررہا ہوں مگر مجھے نکالنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل باجوہ صاحب پر جو بھی دباؤ تھا اس کی وجہ سے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بات مان لو اور اسحاق ڈار پر کیس ختم کرو اور وہ یوں ان کو لے آئیں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان میں زیادہ جمہوری مادہ نہیں، کسی حکومت مخالف اتحاد میں شامل نہیں ہورہے، مفتاح اسماعیل
مسلم لیگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی پارٹی ہے، ایک بیٹی وزیراعلیٰ ہیں، چھوٹا بھائی وزیراعظم ہیں، سمدھی نائب وزیراعظم ہیں۔کیا 13کروڑ آبادی والے ہنجاب کے اندر کیا ایک ہی خاندان ہے جو وزیراعلیٰ دے سکتا ہے؟ مقابلہ کھولنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نواز شریف مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
حکومت 27ویں آئینی ترمیم لارہی ہے اور یہ ضرور آئے گی، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم حکومت لارہی ہے اور یہ ضرور آئے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے اور لائے گی اور یہ ہماری ترمیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے اور ہم 27 ویں ترمیم پر اپنے سب سے بڑے اتحادی پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، تجویز دیتا ہوں ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے کیونکہ قانون سازی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں ترمیم پر بحث ہوگی، قانون کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم پیش کریں گے، بلاول نے ٹویٹ کیا وہ ہمارے اتحادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اپنے چیمبر میں فیصلہ کرتے ہیں اور قائد حزب اختلاف کی تعیناتی بھی اُن کی ہی ذمہ داری ہے، میرے خیال میں یہ بالکل ہونی چاہیے، جتنی جلدی اپوزیشن لیڈر آئے اچھا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے 2 ہزار میٹرک ٹن امداد غزہ بھیجی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے کے حوالے سے 8 ملک کے ساتھ مشاورت کی مگر اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔