کارپوریٹ فارمنگ ۔۔۔۔ترقی یاتباہی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
(گزشتہ سے پیوستہ)
کارپوریٹ فارمنگ کاایک سب سے بڑاخطرہ یہ ہے کہ اس میں زیادہ پیداوارکے لئے جوبیج استعمال کیے جاتے ہیں،وہ زمین کی زرخیزی کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ان بیجوں میں جینیاتی طورپرترمیم شدہ اورہائیبرڈبیج شامل ہوتے ہیں جو وقتی طورپرپیداوار میں اضافہ توکرتے ہیں لیکن 10سے 20سال کے عرصے میں زمین کونامیاتی زرخیزی سے محروم کر دیتے ہیں۔جس کے نتیجے میں زمین بنجربعدمیں کسی بھی قسم کی کاشت کے قابل نہیں رہتی۔
اس قسم کی کارپوریٹ کاشتکاری کے منفی اثرات افریقی ممالک،خاص طورپرایتھوپیا،سوڈان اور دیگر خطوں میں دیکھے جاچکے ہیں،جہاں بین الاقوامی کمپنیاں بڑی مقدارمیں زرعی زمینوں کو خریدکربرآمدی فصلیں اگاتی ہیں،مگربعدازاں وہ زمین مکمل طورپر بنجرہوجاتی ہے۔اس کے بعدوہ زمین کسی بھی زراعت کے قابل نہیں رہتی،جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں اورملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچتاہے۔یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ پاکستان میں بھی یہی حکمتِ عملی اپنائی جارہی ہے تاکہ طویل المدتی بنیادوں پر زرعی زمین کوناکارہ بنادیاجائے اورملک کوخوراک کے بحران کی طرف دھکیلاجائے۔
حکمرانوں کے مطابق عوام ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ بنتے ہیں،جبکہ عوام کاکہناہے کہ ترقیاتی منصوبے ان کے مشورے کے بغیرتیارکئے جاتے ہیں۔ عوام کی رائے کوترقیاتی پالیسیوں میں شامل کرنے سے اس خلیج کوکم کیاجاسکتا ہے۔عوامی نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی فیصلے کیے جائیں تاکہ شفافیت اوراعتمادکویقینی بنایاجاسکے۔
پاکستان دنیاکے ان10ممالک میں شامل ہے جوپانی کی شدید قلت اورشدید قحطِ آب کاشکار ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں،جس سے دریائوں میں مدتی اضافہ تو ہو تا ہے لیکن2050ء تک دریائی پانی کے ذخائر 30-40 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں۔ہمیں ماحولیاتی ماہرین سے ہی پتہ چلتاہے کہ ہمارے گلیشیئر اتنی تیزی سے پگھل رہے ہیں کہ اگلی نصف صدی میں دریااورصحراکافرق مٹ جائے گا۔ ماہرین کے مطابق دریائے سندھ کاڈیلٹاسمندرکی بلندہوتی سطح کی وجہ سے سالانہ3.
ارساکے اعداد وشمارکے مطابق،موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب کوضرورت سے14 فیصد اور سندھ کو20فیصدکم پانی مل رہا ہے۔سندھ میں زیریں علاقوں میں پانی کی قلت نے نمکین پانی کواندرونی علاقوں تک دھکیل دیاہے،جس سے کاشتکاری کے قابل زمینیں کم ہورہی ہیں۔اس قلت کی وجہ سے انڈس ڈیلٹاکوسمندرمسلسل اپنی لپیٹ میں لے رہاہے ، جس سے ہزاروں ایکڑز رخیززمین متاثرہورہی ہے۔مزید برآں، ہمارے ماحولیاتی نظام میں سیلاب اورخشک سالی جیسے شدید تغیرات کاسامناہے،لیکن پیشگی انتباہی نظام کی عدم موجودگی کے سبب بروقت اقدامات نہیں کیے جاسکتے۔
موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے پیٹرن کو غیرمتوقع بنادیاہے۔2022کے سیلاب نے ملک کے33فیصد رقبے کومتاثرکیاجبکہ 2018-2023ء کے دوران خشک سالی نے جنوبی پنجاب اورسندھ میں فصلیں تباہ کیں۔ سرکاری ادارے سیلاب اورقحط کی درست پیشگوئی کرنے میں ناکام ہیں،جس کی وجہ سے کسانوں کی منصوبہ بندی مشکل ہوگئی ہے۔ملکی خزانے سے لاکھوں روپے مشاہرہ لینے والے یہ توبتاتے ہیں کہ ڈان سٹریم پانی کی مسلسل قلت کے سبب انڈس ڈیٹا کوسمندرنگل رہاہے مگران میں سے کوئی نہیں بتاتاکہ کس برس سیلاب آئے گااورکس برس اتنی کم بارشیں ہوں گی کہ ارضِ وطن کی زرخیز زمینوں کے چہروں کاحسن ماندپڑجائے گاجبکہ دوسری طرف ہمارا ازلی دشمن انڈیا جو1960ء میں تین مشرقی دریالینے کے باوجود مسلسل بضدہے کہ سندھ طاس معاہدے پرازسر ِنوغور وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس پس منظرمیں جب یہ خبرہماری فوج کے سپہ سالار اورپنجاب کے وزیراعلیٰ کی تصویرکے ساتھ شائع ہوتی ہے کہ وفاق اور پنجاب نے چولستان میں70لاکھ ایکڑکوباغ وبہاربنانے کامنصوبہ شروع کردیا ہے تونچلے صوبوں میں ایک نئی بے چینی پھیلنے کا آغازہم نے اپنے ہاتھوں سے شروع کردیاہے جبکہ مشترکہ مفادات کی آئینی کونسل کااجلاس بھی11ماہ سے نہیں ہواجہاں صوبوں کے پانی کے تنازعات ہنوزحل طلب ہیں۔ اقتدارایسی بری لالچ ہے کہ خود صدرِمملکت آصف زرداری ہرے بھرے پاکستان پروجیکٹ کے ساتھ ہیں مگران کی پارٹی پارلیمنٹ کے اندرباہراس منصوبے پرمسلسل تحفظات بھی جتارہی ہے۔سرسبزپاکستان سازوں کاکہنا ہے کہ چولستان کی سیرابی کسی صوبے کے طے شدہ آبی کوٹے کوکم کرکے نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے اضافی پانی یاتوانڈیا کودیے گئے دریائے ستلج کے مون سون سیلاب سے حاصل ہوگایاپھرپنجاب اپنے کوٹے میں سے پانی کی قربانی دے گا۔
ان تمام اہم مسائل کے لئے ضروری ہے کہ ہم قومی وسائل کو صرف مخصوص طبقات میں تقسیم کرنے کی بجائے عوام کواس میں براہ راست شریک کیا جائے۔
ترقیاتی منصوبے بنانے سے پہلے عوامی فورمز اور اسٹیک ہولڈرز کی رائے لی جائے۔
پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کوتسلسل سے بلایاجائے تاکہ تمام صوبوں کویکساں مواقع فراہم ہوں۔
چھوٹے کسانوں کومراعات،جدیدزرعی تربیت، کم لاگت قرضے،اورمارکیٹ تک آسان رسائی کے اقدامات کیے جائیں۔
بیرونی قرضوں کے معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں تاکہ شفافیت کویقینی بنایاجاسکے۔
گلیشیئرپگھلااورآبی قلت کے خطرات کوکم کرنے کے لئے جدید طریقے اپنائے جائیں۔
حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لئے عوام کوفیصلہ سازی میں شامل کیاجائے اور ترقیاتی منصوبوں پرکھلی بحث کی جائے تاکہ اعتمادمیں اضافہ ہو۔
یادرہے کہ تحقیق بتاتی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لئے صرف بڑے فیصلے کافی نہیں، بلکہ ان پرعمل درآمد کے دوران شفافیت، مشاورت،اوروسائل کی منصفانہ تقسیم کوبھی یقینی بناناضروری ہے۔جب عوام کوترقی میں شراکت داربنایاجائے گا،تب ہی وہ خود کواس ملک کاحقیقی حصہ سمجھیں گے۔
لیکن دوسری طرف حکومتی اقدام سے چھوٹے کسانوں کی معاشی کمزوری اورزمینوں کے مرکزی اثرات پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔کیمیائی کھادوں اورپانی کے زیادہ استعمال سے زمینی تنزلی کے بچاؤکے لئے کوئی تجویز سامنے نہیں آئی۔زمین کی ملکیت کے حقوق اور مقامی آبادیوں کے حقوق سے متعلق تنازعات سے کیسے نمٹا جائے گا،اس کے متعلق کوئی منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ پاکستان میں موسمیاتی تغیرات(جیسے سیلاب، خشک سالی)کاخطرہ منڈلارہاہے،اس کے علاج کے لئے کوئی ٹھوس تجاویزتیارنہیں کی گئیں۔
پاکستان کی زرعی پالیسیوں نے پیداوارمیں تو اضافہ کیالیکن وسائل کی غیرمساوی تقسیم، کارپوریٹ فارمنگ کے منفی اثرات،پانی کی قلت اورماحولیاتی تغیرات نے ان اصلاحات کے اصل فوائدعوام تک پہنچنے نہیں دئیے۔مستقبل میں ان مسائل سے نمٹنے کے لئے پائیدار زرعی پالیسیوں، بہتر آبی وسائل کے انتظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں کارپوریٹ فارمنگ زرعی شعبے کی ترقی کااہم ذریعہ ہوسکتی ہے لیکن اس کے لئے منصفانہ پالیسیاں،ماحولیاتی تحفظ، اورمقامی آبادیوں کے مفادات کاخیال رکھناضروری ہے۔ اگرچیلنجزکوحل کیاجائے تویہ پاکستان کی معیشت کونئی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔
یوں توہرآئے دن مقتدرحلقوں کی طرف سے پیغامات جاری ہوتے ہیں کہ ہم سب کوپاکستانی بن کرسوچناچاہئے مگراب یہ ناخواندہ ،درماندہ مخلوق چیخ چیخ کرفریادکررہی ہے کہ جس دن قومی وسائل کو25 ہزار خاندانوں کی بجائے 25کروڑپرتقسیم کردیاجائے گاتو اس دن ہرشخص آپ سے بہترپاکستانی بن کرسوچنے لگے گا،بس اسی دن کاانتظارہورہاہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کارپوریٹ فارمنگ کی وجہ سے کے مطابق جائے گا پانی کی ہیں جس کے لئے
پڑھیں:
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر 2025ء)بینک آف پنجاب (BOP) نے گزشتہ روز بروکریجز، ریسرچ اینالسٹ اور مارکیٹ کے شرکاء کے لیے ایک کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا، جس میں نصف سالہ اور سالانہ مالی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس کی صدارت صدر و سی ای او جناب ظفر مسعود نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ چیف فنانشل آفیسر جناب ندیم عامر، چیف ڈجیٹل آفیسر جناب نوفل داوٴد، کمپنی سیکرٹری جناب کامران حفیظ، گروپ ہیڈ ٹریژری و کیپیٹل مارکیٹس جناب قاسم ندیم اور گروپ ہیڈ کارپوریٹ و انویسٹمنٹ بینکنگ جناب عمر خان بھی موجود تھے۔بینک آف پنجاب نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں تاریخی نتائج حاصل کیے، جو بینک کی مضبوط حکمتِ عملی اور آپریشنل کامیابی کا ثبوت ہیں۔
(جاری ہے)
بینک کے آپریٹنگ منافع میں 278 فیصد اضافہ ہوا اورقبل ازٹیکس منافع بڑھ کر 15.2 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو بینک کی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ نئی ڈویڈنڈ پالیسی کے مطابقت میں بینک نے پہلی بار 10 فیصد کیش ڈویڈنڈ کا اعلان کیا۔
بینک ڈپازٹس میں بھی شاندار اضافہ دیکھنے کو ملا، کرنٹ ڈپازٹس میں 43 فیصد اور اسلامی ڈپازٹس میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں بینک کے شیئر کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں294 فیصد اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپیٹلائزیشن ریکارڈ 63 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔اینالسٹ کے سوال و جواب کے سیشن میں کئی اہم موضوعات زیر بحث آئے۔ پائیدار کارکردگی سے متعلق سوال پر انتظامیہ نے وضاحت کی کہ منافع بنیادی طور پر ڈپازٹ مکس میں ڈھانچہ جاتی بہتری، ڈجیٹل اپناوٴ میں تیزی اور فیس انکم میں اضافے پر مبنی ہے، جو کہ دیرپا ہے اور کسی وقتی فائدے پر انحصار نہیں کرتا۔
سیلاب سے زرعی اور ایس ایم ای پورٹ فولیوز پر ممکنہ اثرات پر اینالسٹس کی تشویش کے جواب میں انتظامیہ نے وضاحت دی کہ زرعی اور ایس ایم ای فنانسنگ بینک کے قرضوں کے تقریباً ایک تہائی پر مشتمل ہے، تاہم اس میں صرف 8 فیصد حصہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہے۔ ان میں سے 76.59 فیصد سرکاری اسکیموں کے تحت فراہم کردہ فرسٹ لاس گارنٹی سے کور ہے، جس کی وجہ سے غیر محفوظ حصہ بہت کم ہے۔ بینک کا اپنا کمرشل پورٹ فولیو زیادہ تر کولیٹرل اور انشورنس کے ساتھ ہے جبکہ غیر محفوظ حصہ کل قرضوں کا صرف 0.18 فیصد سے بھی کم ہے۔ کسان کارڈ پورٹ فولیو کی ادائیگی کی شرح پہلی سائیکل میں 99 فیصد رہی ہے، اور باقی بقایاجات گارنٹی ڈھانچوں کے تحت جذب ہو جاتے ہیں۔ انتظامیہ نے زور دیا کہ محتاط لینڈنگ پالیسی اور ڈیٹا پر مبنی کلائنٹ سلیکشن کی بدولت زرعی اور ایس ایم ای پورٹ فولیو موسمیاتی چیلنجز کے باوجود مستحکم ہیں۔
ٹرم ڈپازٹس اور سرمایہ کاری کی ری پرائسنگ حکمت عملی پر سوالات کے جواب میں انتظامیہ نے بتایا کہ 502 ارب روپے کے ٹرم ڈپازٹس گزشتہ سال سے منتقل ہوئے تھے جن میں سے 87 فیصد اگست تک میچور ہو چکے ہیں جبکہ صرف 13 فیصد باقی ہیں، جس سے لائبیلٹی سپریڈ بہتر ہوا ہے۔ سرمایہ کاری ا پورٹ فولیو میں 57 فیصد فلوٹنگ ریٹ بانڈز، 19 فیصد فکسڈ پی آئی بیز اور 24 فیصد ٹی بلزپر مشتمل ہے، جو محتاط اورمتوازن حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈپازٹس کی نمو اور موجودہ اکاوٴنٹس کے مکس پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ نے بتایا کہ بینک کے موجودہ کرنٹ اکاوٴنٹس کا تناسب 2023 میں 17 فیصد سے بڑھ کر 2025 کی پہلی ششماہی میں 24 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو کہ سال کے آخر کے ہدف 22 فیصد سے بڑھ گیاہے۔ یہ کامیابی اسلامی بینکنگ کے پھیلاوٴ اور کسٹمر فرسٹ ڈجیٹل اقدامات کی مرہونِ منت ہے۔
شیئر پرائس کے حوالے سے سوالات کے جواب میں انتظامیہ نے واضح کیا کہ بینک باضابطہ انداز میں فارورڈ لکنگ گائیڈنس نہیں دیتا، تاہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات، بہتر ڈویڈنڈ پے آوٴٹ اور پائیدار منافع نے گزشتہ سال کے دوران شیئر پرائس میں 294 فیصد اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ رجحان مستقبل میں بھی بینک کی مضبوط بنیادوں اور طویل مدتی حکمت عملی کے تحت جاری رہے گا۔
بینک کے صدر و سی ای او ظفر مسعود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:
“ہمارے نتائج کئی سالوں کی ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں، جن کے تحت نجی کم لاگت ڈپازٹس کو ہدف بنانا، ڈپازٹس کی ری پرائسنگ کو موٴثر بنانا، کرنٹ اکاوٴنٹس میں اضافہ اور ٹریژری آپریشنز کو زیادہ موٴثر بنانا تھا۔ ساتھ ہی ہم محتاط ہیں اور بیرونی خطرات، بالخصوص موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں تاکہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کو مسلسل ویلیو فراہم کر سکیں۔”
مستقبل کے لائحہ عمل کے طور پر، بینک نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسٹمر کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا، ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرے گا اور فنانشل انکلوژن کو فروغ دے گا، بالخصوص ایس ایم ای، زراعت اور ہاوٴسنگ فنانس کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔