کراچی: بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر فریقین میں صلح ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریپ
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر فریقین میں صلح ہوگئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی، مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیا۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ.
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ راضی نامہ کا قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا، ملزم شاہ زین مری کراچی میں ملا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔
اسد رضا نے کہا کہ کیس کا چالان بھی متعلقہ عدالت میں جمع کروایا جائے گا، واقعے کا مقدمہ 21 فروری کو برکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلح افراد کے شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار اور شہر سے وی آئی پی کلچرل کا خاتمہ کیا جائے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔
احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے سیوریج لائنیں بند ہوگئیں، گندہ پانی سڑکوں پر بہہ نکلا۔
حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونا معمول بن گیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔
ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔