حماس نے غزہ کیلئے مصری منصوبہ مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کرکے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے، جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کریگی۔ مصر کیجانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی عرب ملک کیجانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظم حماس کے رہنماء سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے غزہ کے مستقبل کے لیے پیش کیے گئے نئے منصوبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حماس غزہ پر مسلط کیے گئے کسی بھی منصوبے، کسی غیر ملکی انتظامیہ یا کسی غیر ملکی افواج کو غزہ کی سرزمین پر تسلیم نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کرکے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے، جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔ مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی عرب ملک کی جانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیش کیے گئے کی جانب سے مصر کی
پڑھیں:
وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔