اسلام آباد: ایک پہیے پر کرتب دکھانے والے 9 بائیکرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد نے ایک پہیے پر کرتب دکھانے والے بائیکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 9 افراد گرفتار کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: ’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ون وہیلنگ کرنے والے بائیکرز کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ون وہیلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے لہٰذا والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کرتب سے دور رہنے کی تنبیہ کریں۔
مزید پڑھیے: لاہور: پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح موٹر سائیکلیں چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس موٹر سائیکل پر کرتب ون وہیلنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس موٹر سائیکل پر کرتب ون وہیلنگ
پڑھیں:
راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوراولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتارانہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔