سپریم کورٹ: توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سابق ایڈیشنل رجسٹرار دوبارہ تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نذر عباس 6 ماہ کے لیے کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
نذر عباس چند روز قبل ریٹائر ہوگئے تھے اور اب انہیں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ہے اور رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران انہیں توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔
بعد ازاں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نوٹس واپس لے لیا تھا اور سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بھی مقدمہ ختم کردیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توہین عدالت کا سپریم کورٹ کے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، جج کی اہلیت سے متعلق سوال ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے جبکہ ایک اور درخواست گزار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی ہے۔