WE News:
2025-07-27@10:25:15 GMT

اسلام قبول کرنے سے زندگی بدل گئی، محمد یوسف

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

اسلام قبول کرنے سے زندگی بدل گئی، محمد یوسف

محمد یوسف جو اسلام قبول کرنے سے پہلے یوسف یوحنا کے نام سے جانے جاتے تھے، ایک مایہ ناز سابق پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کی قوم  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  ہیں، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 24 سنچریاں اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سنچریاں کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے بابر اعظم ٹیسٹ میں میرا ریکارڈ توڑے، محمد یوسف

وہ  اپنے کیریئر میں غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ ہمیشہ صاف ستھرے کردار کے حامل تھے، انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ ہمیشہ ان کھلاڑیوں کے بارے میں مثبت بات کرتے رہتے ہیں جو اب کھیل رہے ہیں یا ریٹائر ہوچکے ہیں۔

محمد یوسف اپنی ذاتی زندگی میں بڑی تبدیلی سے گزرے ہیں، انہوں نے اسلام قبول کیا جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اور تب سے وہ تبلیغ سے وابستہ رہے اور داڑھی بھی رکھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

محمد یوسف کے مطابق صرف ایک کام سے ان کی زندگی بدل گئی اور وہ اسلام قبول کرنا تھا، اسلام قبول کرنے کے ساتھ ہی وہ اتنے سارے ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد یوسف کے مطابق اسلام کی طرف ان کا سفر اور اسلامی اصولوں کے مطابق داڑھی رکھنے کا فیصلہ بڑے عوامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستانی کرکٹر سابق کپتان محمد یوسف یوسف یوحنا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی کرکٹر سابق کپتان محمد یوسف یوسف یوحنا اسلام قبول محمد یوسف کے مطابق

پڑھیں:

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام انتظامات بروقت اور مکمل ہوں۔

(جاری ہے)

محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بری امامؒ کا عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور اس سال اس روحانی اجتماع کو شایان شان، منظم اور پرامن انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور روحانی ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔محمد حنیف عباسی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں اور عرس کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کیپٹن محمد سرور شہید کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
  • سندھ،آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، 4 گرفتار
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالبعلم پر قاری کا تشدد
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات
  • ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت،پولیس نے چالان تیارکرلیا
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد