اسلام آباد: ایک پہیے پر کرتب دکھانے والے 9 بائیکرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے ایک پہیے پر کرتب دکھانے والے بائیکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 9 افراد گرفتار کرلیے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ون وہیلنگ کرنے والے بائیکرز کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ون وہیلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے لہٰذا والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کرتب سے دور رہنے کی تنبیہ کریں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح موٹر سائیکلیں چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کررہی ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی وی اینکرز، ہوسٹ اور تجزیہ کار ماہانہ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جیکب آباد: سسر کی فائرنگ سے بہو جاں بحق
—فائل فوٹوجیکب آباد میں مبینہ طور پر سسر کی فائرنگ سے بہو جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جیکب آباد کے گوٹھ جعفر بلیدی میں مبینہ طور پر سسر نے فائرنگ کر کے اپنی بہو کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک نوجوان بھی زخمی ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے موسمیات میں اسپارکو روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گيا۔
پولیس نے تفتیش کا آغاز کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔